2nd annual cabinet meeting of Sorrow Welfare Organization

البشریٰ فاونڈیشن اورسوروآرگنائزیشن کا سالانہ مشترکہ اجلاس. اہم فیصلے، چیئرمین کی ہدایات جولائ 1.7.20019کراچی:معروف فلاحی ادارے سورو ویلفیئر آرگنائزیشن والبشریٰ فاونڈیشن کا دوسرا سالانہ مشترکہ اجلاس اتوار کے روز مقامی ریسٹورنٹ میں چیئرمین البشریٰ فاونڈیشن اور سورو آرگنائزیشن غلام سول شیخ کی سربراہی میں ہوا ،وائیس چیئرمین ڈاکٹر عبدالحق غوری ، میجنگ ڈائریکٹر مولانا صفدر شاہ ، فنانس سیکرٹری ریاض الدین فیضی ،سورو یوتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر نجیب خٹک یوتھ لیڈر رفیع الدین فیضی،سورو شعبہ صحت کے انچارج ڈاکٹر سید محمد درویش ،مولانا محمد نذیر ناصر، ابراھیم گوٹھ کے عمائدین اور ذمہ داران محمد بابر، قاری محمد بلال ، محمد بلال ، اور محمد قذافی سمیت دیگر سورو آرگنائزیشن کے ممبران محمد حمزہ ، محمد قاسم ، محمد جنید ، بھائی نوید شیخ اور مولانا محبوب شریک تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین غلام رسول شیخ نے دونوں اداروں کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کاجائزہ لیا مجموعی طور پر کارکردگی اطمنان بخش نہیں ہے مزید ،محنت ،حوصلہ اور قربانی کی ضرورت پرزوردیا۔اس موقع پر چیئرمین البشریٰ فاونڈیشن وسورو ارگنائزیشن نے کہاکہ ہمارا کام شہر قائد کے پسماندہ علاقوں کی عوام کی دادرسی کرنا ہے جس کیلئے ہم نے ہاکس بے میں واقع ”حاجی ابراھیم گوٹھ” جہاں انتہائی غریب اورپسماندہ اورغربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزارنے والی آبادی ہے، کاہم نے انتخاب کیاہے ،جہاںعام طورپرNGO.Sآنے سے کتراتی ہیںاگرآبھی جائیں توکچھ عرصہ میں بھاگ جاتی ہیں،ہمارا آیندہ بھی تمام فوکس انہی علاقوں میں ہوگا تاکہ یہاں کے لوگوں جنہیں حکومتوں اور دیگر این جی اوز نے مکمل نظر انداز کیاہواہے، ہم چاہتے ہیں اس قسم کے لوگوں کے ساتھ ترجیحی بنیادوں پربڑھ چڑھ کرجلداز جلد کام کیاجائے ،تاکہ پھرتدریجااگلے گوٹھوںکی طرف رخ کرکے وہاں کام کیاجاسکے ،اس موقع پر چیئرمین سورو آرگنائزیشن والبشریٰ فاونڈیشن غلام رسول شیخ نے آیندہ سال کے اہداف پر تفصیل سے روشنی ڈالنے کے ساتھ ممبران سے مزید بہتری کیلئے مشاورت بھی کی جس میں طے پایا کہ حاجی ابراھیم گوٹھ کی یوتھ میں شعور وآگہی، تعلیم کے فروغ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں،تعلیم بالغاں کیلئے بھی ہنگامی اقدامات کئے جائیں، اسی طرح ہیلتھ کے حوالے سے کارکردگی تواطمنان بخش قراردیتے ہوئے جناب ڈاکٹر سید محمد درویش صاحب کی ذمہ داری لگائی گئی کہ وہ پراپرکلینک کی تعمیرکے سلسلے میں اپنااثرورسخ بروئے کارلاتے ہوئے کلینک کی تعمیرفوری کرائی جائے خصوصامیٹرنٹی ہوم جسکی ارجنٹ ضرورت ہے کاانتظام کیا جاسکے ،کارکردگی کوبہتربنانے کیلئے ایک تین رکنی کمیٹی بنائی گئی ہے جواپنا ہوم ورک کرنے کے بعدتعلیم،تعلیم بالغاں،ہیلتھ کی سہولیات ودیگرامورکیلئے الگ الگ مستقل کمیٹیاں تشکیل دے گی اورہرکمیٹی کے اہل ممبران کا انتخاب بھی کریں گے تاکہ اہل افراداپنی صلاحیتوں کے مطابق اپنی ذمہ داریں کوبحسن وخوبی انجام دے سکیں ۔

Опубліковано Sorrow Welfare Organization Четвер, 4 липня 2019 р.

Sorrow Welfare Chairman Meeting With Bachchu Abdul Qadir Dewan (Chairman Pak Muslim Alliance)

Dr Shaukat argument about Sorrow Welfare AMS At Haji Ibrahaim ghot Karachi…

Free Medical Camp For Sorrow Welfare & Albushra Network

November 2019
M T W T F S S
« Jun    
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
252627282930